خیبرپختونخوا حکومت گرانے کے معاملے پر پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن سے رابطہ

Jul 02, 2025 | 01:50:AM
خیبرپختونخوا حکومت گرانے کے معاملے پر پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن سے رابطہ
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا حکومت گرانے کے معاملے پر جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے امیر جماعت اسلامی سے حکومت نہ گرانے کی درخواست کی ہے، مولانا فضل الرحمن نے پی ٹی آئی کو کے پی حکومت گرانے میں عدم دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ موجودہ اسمبلیاں بشمول کے پی حقیقی مینڈیٹ کی حامل نہیں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ وفاقی یا صوبائی حکومت میں آنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، صاف شفاف منصفانہ غیر جانبدرانہ نئے انتخابات ہونے چاہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کے پی حکومت گرانے میں کوئی دلچسپی نہیں ، خیبرپختونخواہ میں امن و امان ، کرپشن اور گورننس کی بُرُی صورتحال ہے، مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کو خود صوبے کے حالات دیکھ کر دانشمندانہ فیصلے کرنے چاہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کا گوادر سے خلیجی ممالک کیلئے فیری سروس شروع کرنے کا اعلان