ہالی وڈ فلم جراسک ورلڈ ری برتھ کی سنسر بورڈ سے منظوری

Jul 02, 2025 | 00:40:AM
ہالی وڈ فلم جراسک ورلڈ ری برتھ کی سنسر بورڈ سے منظوری
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)ہالی ووڈ فلم جراسک ورلڈ ری برتھ کو سنسر بورڈ کی جانب سے پاس کر دیا گیا ہے، فلم سینما گھروں میں ریلیز کر دی گئی ہے،فلم جراسک پارک سیریز کی یہ دوسری فلم ہے جسے اینی میٹڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ بنایا گیا ہے، فلم میں ڈائنا سارز کو ایک نئے اور منفرد انداز میں دکھایا گیا ہے۔

فلم جراسک ورلڈ ری برتھ کو ریلیز کرنے کے حقوق ایچ کے سی ڈسٹریبیوشن کمپنی کے پاس ہیں، فلم کی کاسٹ میں اسکارلیٹ جوہانسن ایکشن ایکسپرٹ کے کردار میں جلوہ گر ہوں گی، جبکہ جانتھن بیلی بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

مشہور زمانہ ہالی ووڈ فلم جراسک پارک سیریز کی ساتویں فلم ’جراسک ورلڈ: ری برتھ‘ کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے جو ریلیز  ہوتے ہی مداحوں کے درمیان مقبول ہوگیا، رپورٹ کے مطابق اس سنسنی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم کے ٹریلر کو صرف دو دن میں یوٹیوب پر 18 ملین سے زائد افراد نے دیکھا ہے اور مداح اس دلچسپ فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔

اسٹیون اسپلبرگ کی پروڈیوس کردہ فلم کی کاسٹ میں اسکارلیٹ جوہانسن ایکشن ایکسپرٹ کے کردار میں جلوہ گر ہوں گی، جبکہ جانتھن بیلی بھی اہم کردار ادا کریں گے،فلم کی ہدایت کاری گیرتھ ایڈورڈ نے کی ہے جبکہ سکرین پلے میکائل کریکٹن اور ڈیوڈ کویپ نے تحریر کیا ہے، اسے تھائی لینڈ، لندن اور کیلیفورنیا کی مختلف لوکیشنز پر فلمایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سیریز کی پہلی فلم ’جراسک پارک‘ 1993ء میں ریلیز ہوئی تھی، جسے خود اسٹیون اسپلبرگ نے ڈائریکٹ کیا تھا بعد کی فلموں میں وہ ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طور پر شامل رہے۔

اسپلبرگ سائنس فکشن اور تھرلر فلموں کے ماہر سمجھے جاتے ہیں، اور ان کی فلمیں ’ٹرانسفارمرز‘، ’انڈیانا جونز‘ اور ’جراسک پارک‘ سیریز بڑے بجٹ کی سپر ہٹ فلموں میں شمار کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کا گوادر سے خلیجی ممالک کیلئے فیری سروس شروع کرنے کا اعلان