شاہین شاہ آفریدی نے تاریخ رقم کر دی، ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

Jul 02, 2023 | 00:25:AM
شاہین شاہ آفریدی نے تاریخ رقم کر دی، ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) شاہین شاہ آفریدی نے تاریخ رقم کر دی، ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، وہ کر دیکھایا جو کوئی نہ کر سکا، پہلے ہی اوور میں 4 وکٹیں اڑا دیں۔

پاکستانی فاسٹ باؤلرشاہین شاہ آفریدی نے ایک اوراعزاز اپنے نام کر لیا۔ برطانیہ میں جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز بلاسٹ میں پہلے ہی اوور میں 4 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ون ڈے ورلڈ کپ، بڑا اپ سیٹ ہو گیا

شاہین آفریدی نےبرمنگھم بیئرز کے خلاف ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے اننگز کے پہلے اوور کی پہلی، دوسری، پانچویں اور چھٹی گیند پر وکٹیں اڑا کر منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔ وہ انگلش کاؤنٹی کے پہلے اوور میں 4 وکٹیں لینے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔