ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ بن گیا

Jul 02, 2022 | 16:20:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ بن گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ بن گیا، انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کا مہنگا ترین اوور کرا دیا۔

برمنگھم میں جاری بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میں اسٹورٹ براڈ نے ایک اوور میں 35 رنز دے دیئے۔

اسٹورٹ براڈ نے 6 رنز ایکسٹرا کے دیئے جبکہ 29 رنز بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا نے بیٹ سے بنائے۔

جسپریت بمرا نے 2 چھکے، 4 چوکے لگائے اور ایک سنگل لیا، ایک چھکا نو بال پر اسکور ہوا، براڈ نے پانچ وائیڈ کے رنز بھی دیئے۔

جسپریت بمرا نے بطور بیٹر ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھی بنادیا۔اس سے قبل برائن لارا، جارج بیلی اور کیشو مہاراج نے ایک اوور میں 28,28 رنز بنائے تھے۔

خیال رہے کہ اسٹورٹ براڈ کو ایک اوور میں6 چھکے بھی لگ چکے ہیں۔