ملازمت کی خواہش،بل گیٹس  کی 48 سالہ پرانی’’سی وی‘‘ منظر عام آ گئی

Jul 02, 2022 | 14:45:PM
ملازمت کی خواہش،بل گیٹس  کی 48 سالہ پرانی’’سی وی‘‘ منظر عام آ گئی
کیپشن: بل گیٹس (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے اپنی 48 سالہ پرانی ’’سی وی‘‘ سوشل میڈیاصارفین کے ساتھ شیئر کردی۔

بہتر ملازمت کا حصول ایک سخت جدوجہد سے بھرپور اور وقت طلب ہوسکتا ہے اگر آپ کی سی وی نامکمل اور غیر متاثر کُن ہو تو ایک اچھی اور پُرکشش سی وی ہی آپ کی من پسند ملازمت کے حصول میں پہلی سیڑھی ثابت ہوسکتی ہے۔

دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس نے ملازمت کے خواہش مند نوجوانوں کے اعتماد کو بڑھانے کی خاطر اپنی پہلی’’ سی وی‘‘ جو انہوں نے ہارورڈ کالج کے پہلے سال میں لکھی تھی سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ شیئر کی۔

انہوں نے جاب تلاش کرنے والی ویب سائٹ لنک ڈن پر 48 سالہ پرانی’’ سی وی‘‘ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’چاہے آپ نے حال ہی میں گریجویٹ کیا ہو یا پھر آپ کالج ڈراپ آوٹ ہوں،مجھے امید ہے کہ میری 48 سالہ پرانی’’ سی وی‘‘ کے مقابلے آپ کی ’’سی وی‘‘ زیادہ بہتر ہوگی‘‘

یہ بھی پڑھیںہالی ووڈ سے بڑی خبر، اداکارہ ایمبر ہرڈ کا بھانڈا پھوٹ گیا