عمران خان نے پاکستانیوں سے بڑی اپیل کر دی

Jul 02, 2022 | 11:11:AM
عمران خان ،پی ٹی آئی،امپورٹڈ حکومت،عطیات،اپیل
کیپشن: تحریک انصاف کی فنڈ ریزنگ کمیٹی کے چیئرمین خورشید عالم ہیں/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان اور دنیا بھر میں رہنے والے تمام پاکستانیوں سے مالی اعانت کی درخواست کر دی۔

 تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان اور دنیا بھر میں رہنے والے تمام پاکستانیوں سے مالی اعانت کی درخواست ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ: عدالت سے بڑی خبر آگئی

عمران خان کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کے لیے تحریک انصاف کی لڑائی میں عطیات اور حمایت کی درخواست ہے، یہ ایک خود مختار پاکستان کی جدوجہد ہے، اس جہاد میں اپنا کردار ادا کریں۔

 انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی فنڈ ریزنگ کمیٹی کے چیئرمین خورشید عالم ہیں۔