بیرون ملک پاکستانی ملک کا بیش قیمت اثاثہ ۔۔مراعات دینگے۔۔عمران خان

Jul 02, 2021 | 20:25:PM
 بیرون ملک پاکستانی ملک کا بیش قیمت اثاثہ ۔۔مراعات دینگے۔۔عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے کی ہدایت کی ہے کہ ترسیلات زر کے ضمن میں مختلف شعبوں میں مستقبل کے اہداف مرتب کرکے حصول کے حوالے سے حکمت عملی تشکیل دی جائے، کہ بیرون ملک پاکستانی ملک کا بیش قیمت اثاثہ ہیں۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر کا ملکی معیشت کے استحکام میں کلیدی کردار ہے، وطن کی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈالنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور ان کے خاندانوں کو سہولیات اور مراعات فراہمی کے لئے حکومت پرعزم ہے۔ 
جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملکی ترسیلات زر میں اضافے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ، وزیر برائے اقتصادی امور، مشیر تجارت، معاونین خصوصی برائے نیشنل سیکورٹی، ریونیو (محصولات) و دیگر سینئر حکام شریک ہوئے ۔اجلاس میں ترسیلات زر میں اضافے اور ملکی معیشت کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے بیرون ملک پاکستانیو ں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم پر حکومت کی جانب سے دی جانے والی مراعات، روشن ڈیجیٹل اکاو¿نٹ کی کامیابی، ملکی برآمدات میں اضافے خصوصاً آئی ٹی سے متعلقہ برآمدات میں اضافہ، غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ ا ور مختلف ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے مختلف ممالک و اداروں سے دو طرفہ معاہدوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے حوالے سے متعلقہ معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا ۔
 سٹیٹ بنک کی جانب سے اجلاس کو بتایا گیا کہ ترسیلات زر کی مد میں حکومت کی جانب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پرکشش مراعات دینے کی حکومتی پالیسی کے خاطر خواہ ثمرات برآمد ہو رہے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ روشن ڈیجیٹل اکاو¿نٹ کی مد میں صرف دس ماہ کے قلیل عرصے میں اب تک 1.561ارب ڈالر موصول ہو چکے ہیں اور ان میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مالی سال 2018سے اب تک کورونا وباءکے باوجود ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ سامنے آیا ہے جوکہ بیرون ملک پاکستانیوں کا موجودہ حکومت کی پالیسیوں اور وزیرِ اعظم عمران خان کی صلاحیتیوں پر مکمل اعتماد کا مظہر ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی سہولت کےلئے ”نیشنل ریمٹنس لائلٹی پروگرام“کا اجراءبھی جلد کر دیا جائے گا۔اس پروگرام کے ذریعے ایک موبائل ایپلیکیشن متعارف کرائی جائے گی اور ترسیلات زر بھجوانے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مزید مالی مراعات فراہم کی جائیں گی۔اس پروگرام کا اجرا پی آئی اے، ایف بی آر، نادرا، سٹیٹ لائف، او پی ایف، بنیوولینٹ اینڈ اولڈ ایج ایمپلائیز فنڈ و دیگر سرکاری اداروں کے اشتراک سے کیا جائے گا۔ اس پروگرام سے وابستہ بیرون ملک پاکستانیوں کو مذکورہ اداروں سے مراعات میسر آئیں گی۔
۔ اجلاس کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ، روشن اپنی گاڑی سکیم اور روشن سماجی خدمت کی کامیابیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اجلاس کو بتایا گیا کہ اس ضمن میں "روشن اپنا گھر"سکیم کا اجراءبھی جلد کر دیا جائے گا۔ مشیر تجارت نے مختلف شعبوں میں برآمدات میں ممکنہ اضافے خصوصاً آئی ٹی کے شعبے میں ملکی استعداد کو بروے کار لانے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے بتایا گیا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے حکومتی سطح پر ہر ممکنہ کوشش کی جا رہی ہے اور کاروبار کرنے میں مزید آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے کوششیں جاری ہیں۔
 وزیراعظم نے کہاکہ معاشی ترقی اور بڑھتے ہوئے شرح نمو کو مد نظر رکھتے ہوئے زرمبادلہ و دیگر معاشی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے مفصل و منظم منصوبہ بندی کی جائے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ترسیلات زر کے ضمن میں مختلف شعبوں میں مستقبل کے اہداف مرتب کرکے ان کے حصول کے حوالے سے حکمت عملی تشکیل دی جائے۔
 یہ بھی پڑھیں۔ڈیرہ غازی خان :اپنڈکس کے آپریشن کیلئے آئی خاتون سے ڈاکٹر کی زیادتی