کراچی: مائی کلاچی کے قریب مین ہول سے 4 لاشیں برآمد

Jan 02, 2026 | 22:24:PM
کراچی: مائی کلاچی کے قریب مین ہول سے 4 لاشیں برآمد
کیپشن: مین ہول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی کے علاقے مائی کلاچی کے قریب مین ہول سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ مین ہول سے 1 مرد، 2 خواتین اور 1 بچے کی لاشیں ملی ہیں۔

اسد رضا نے کہا کہ مائی کلاچی سے ملنے والی یہ لاشیں 10 سے 15 روز پرانی ہیں۔ لاشیں ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق ریسکیو حکام کو علاقہ مکینوں کی طرف سے ایک لاش کے مین ہول میں ہونے کی اطلاع ملی تھی، جسے نکالا گیا اور پتھر ہٹائے گئے تو مزید 3 لاشیں ملیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی، مین ہول میں لاشوں کو چھپانے کےلیے اینٹیں بھی ڈالی گئیں۔

ریسکیو حکام نے تاحال اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ ملنے والی لاشوں پر تشدد کے نشانات موجود ہیں، تفیشی ٹیم سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:شیخ وقاص اکرم کے بھائی پر فائرنگ،افسوسناک خبر آ گئی