دھند کے باعث پنجاب کی متعدد موٹرویز بند، موٹروے پولیس کی شہریوں کو اہم ہدایات

Jan 02, 2026 | 21:02:PM
دھند کے باعث پنجاب کی متعدد موٹرویز بند، موٹروے پولیس کی شہریوں کو اہم ہدایات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اسرار خان) ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن کے مطابق موٹروے ایم 4 خانیوال سے ملتان تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔ 

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 3 جڑنوالہ سے درخانہ تک، موٹروے ایم 4 فیصل آباد سے ملتان تک، موٹروے ایم 5 ملتان سے ظاہر پیر تک جبکہ موٹروے ایم 4 عبدالحکیم سے شیرشاہ تک بھی دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے،دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے، اس لیے روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں جبکہ دھند میں صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کے اوقات محفوظ سفری اوقات ہیں۔

ترجمان کے مطابق ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ مزید کہا گیا ہے کہ تیز رفتاری نہ کریں اور آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں۔

موٹروے پولیس سنٹرل ریجن کے ترجمان سید عمران احمد نے کہا ہے کہ رہنمائی اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں ؛  موسم آج بھی سرد اور خشک رہنے کا امکان