رینجرزریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ،وزیر داخلہ محسن نقوی کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت

Jan 02, 2026 | 19:48:PM
رینجرزریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ،وزیر داخلہ محسن نقوی کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت
کیپشن: کراچی؛رینجرزریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب،وزیر داخلہ محسن نقوی کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) رینجرز ٹریننگ سینٹر اینڈسکول کراچی میں رینجرز ریکروٹس کی 33ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ 

 ڈی جی پاکستان رینجرز (سندھ) نے مہمانِ خصوصی  وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا ،رینجرز کے چاک و چوبند دستے نے مہمان خصوصی کو شاندار انداز میں سلامی پیش کی۔

 ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق دورانِ تربیت بہترین کارکردگی دکھانے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے گئے،تقریب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ افسران، دیگر شعبہ ہائے زندگی کے افراد اور ریکروٹس کے اہلِ خانہ شریک ہوئے، کیمَل سکواڈ اور اینٹی ٹیرارسٹ سکواڈ کے عملی مظاہروں کو حاضرین نے بھر پور انداز میں  سراہا۔

ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے ریکروٹس اور ان کے اہلِ خانہ کو کامیابی سے تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد دی،وزیر داخلہ نے پاکستان رینجرز (سندھ)  پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا،رینجرز نے مئی 2025 میں آپریشن بنیان المرصوص کے دوران پاک فوج کے شانہ بشانہ اہم کردار ادا کیا۔

 ترجمان سندھ نے رینجرزملکی تحفظ کیلئے دی جانے والی قربانیوں اور شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز نے کراچی میں امن قائم کر کے ایک مثالی تاریخ رقم کی ہے،سندھ رینجرز ، دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سیکیورٹی فرائض کی ادائیگی کیلئے پرعزم ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں :  سعودی دعوت پر پاکستان کی فیوچر منرلز فورم میں شرکت کرے گا؛علی پرویز ملک