مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر پنجاب میں نیا کارکردگی مانیٹرنگ سسٹم متعارف

Jan 02, 2026 | 18:49:PM
مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر پنجاب میں نیا کارکردگی مانیٹرنگ سسٹم متعارف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر صوبہ بھر کے لیے نیا کارکردگی مانیٹرنگ سسٹم متعارف کروا دیا گیا ہے۔

مریم نواز کی انسپکشن ٹیمیں مذکورہ کے پی آئی پر مانیٹرنگ کریں گے، عوامی مسائل کی نگرانی کے لیے 22 شعبوں پر مبنی کے پی آئیز نافذ کیے گئے ہیں۔

روٹی، اشیائے ضروریہ، سڑکوں، ہسپتالوں اور سکولوں کے اداروں کو مانیٹر کیا جائے گا، ہر ضلع میں آن گراؤنڈ ٹیموں کے ذریعے کارکردگی چیک کی جائے گی۔

سپیشل برانچ، میڈیا اور سوشل میڈیا رپورٹس بھی مانیٹرنگ میں شامل کی جائیں گی، پی ایس سی اے کیمروں کی لائیو فیڈ سے صوبہ بھر کی نگرانی ہوگی۔

حکام کے مطابق نظام کا مقصد فوری اصلاح اور جوابدہی ہوگی، نیا سسٹم عوامی شکایات کے فوری حل میں مدد دے گا۔

یہ بھی پڑھیں : لینڈ ریونیو سروس کے چار افسران کےتقرر و تبادلے