نادرا سینٹرمیں مفت تھیلیسیمیا اور سی بی سی ٹیسٹ کی سہولت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمدخورشیدرحمانی )کراچی میں شارع فیصل پرقائم نادرا سینٹرمیں شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے مفت تھیلیسیمیا اور سی بی سی ٹیسٹ کی سہولت فراہم کردی گئی۔
شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کی وصولی کےلئے آنے والوں نے پا ک آئی ڈی کو بہترین قرار دیدیااور کہتے ہیں لائنوں میں لگنے سے جان چھوٹ گئی۔
عوامی مرکز میں قائم نادرا سینٹرمیں صارفین کیلئے تھیلیسیمیا اور سی بی سی کے ٹیسٹ فری ہونے لگے جہاں مستعد عملہ شہریوں کی رہنمائی کے لیے موجود ہے،نادرا سینٹرکے باہرشناختی کارڈ و دیگردستاویزات سے متعلق معلومات کےلئے بورڈ بھی آویزاں ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:اب فرد اور رجسٹریوں کی جگہ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ چلے گا
شہریوں کا کہناہے کہ پاک آئی ڈی ایپ نے بڑی آسانی کردی ہے، بنا کسی جھنجھٹ کام ہوجاتا ہے،اہم اقدام پر وفاقی وزیردخلہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔