پنجاب حکومت کا معدنیات پر لیبر ویلفیئر ایکسائز ڈیوٹی کے قواعد میں ترمیم کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پنجاب حکومت نے معدنیات پر لیبر ویلفیئر ایکسائز ڈیوٹی کے قواعد میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا ہے۔
پنجاب کابینہ نے لیبر ویلفیئر ایکسائز ڈیوٹی کے قواعد و ضوابط میں ترمیم کی منظوری دے دی ۔
ترمیم کا مقصد کان کن مزدوروں کی فلاح و بہبود کے اقدامات کو مزید مؤثر بناناہے۔
معدنیات کے شعبے سے وصول ہونے والی لیبر ویلفیئر ڈیوٹی کے استعمال کا طریقہ کار بھی واضح کردیاگیا ہے۔
مزید پڑھیں:چیئرمین پیمرا کی تقرری کےلیے پانچ ناموں پر غور
لیبر ویلفیئر فنڈز کو مزدوروں کی صحت، حفاظت اور سہولیات پر خرچ کیاجاسکے گا ۔
نئے قواعد کے تحت شفافیت اور نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط بنایا گیاہے۔
دوسری طرف محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کو قواعد پر عملدرآمد کا اختیار حاصل ہوگا ۔
ترمیم شدہ قواعد کا اطلاق پنجاب بھر میں معدنیات کے شعبے پر ہوگا۔