لاہور ہائیکورٹ کے چار ججز رواں سال ریٹائرڈ ہوجائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ کے چار ججز رواں سال62 سال کی عمر کی مدت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان 22 اپریل 2026 کو ریٹائرڈ ہوں گے،وہ 27 مارچ 2012 کو جج لاہور ہائیکورٹ تعینات ہوئے تھے اوروہ اس وقت سنیارٹی لسٹ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔
جسٹس اسجد جاوید گھرال 29 اپریل 2026 کو ریٹائر ہوں گے،وہ 26 نومبر 2016 کو جج لاہور ہائیکورٹ تعینات ہوئے تھےاوروہ اس وقت ججز کی سنیارٹی لسٹ میں 13 ویں نمبر پر ہیں۔
جسٹس مسعود عابد نقوی 4 جولائی 2026 کو ریٹائر ہوں گے،وہ 7 نومبر 2014 کو جج لاہور ہائیکورٹ تعینات ہوئے تھےاوروہ ججز سنیارٹی لسٹ میں ساتویں نمبر پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی پی 167 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول تبدیل،نئی تاریخ کااعلان
جسٹس شاہد کریم کی ریٹائرمنٹ 19 اگست 2026 کو ہوگی ،وہ سات نومبر 2014 کو جج ہائیکورٹ تعینات ہوئے تھےاوراس وقت ججز کی سنیارٹی لسٹ میں آٹھویں نمبر پر ہیں۔