ہمیں کرپشن کو ہر حال میں ناقابل قبول بنانا ہوگا۔۔۔عمران خان

Jan 02, 2022 | 17:01:PM
عمران خان ، گفتگو
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بدعنوان قیادت کرپشن کو قابل قبول بناتی ہے ہمیں ہر حال میں کرپشن کو ناقابل قبول بنانا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے عالمی اسکالرز کے ساتھ مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں جنسی جرائم میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔ زیادتی کے واقعات کے خلاف ہمیں لڑنا ہو گا۔ عمران خان نے کہا کہ موبائل فون کی وجہ سے ہمیں مسائل کا سامنا ہے کیونکہ موبائل فون سے معلوماتی مواد کے ساتھ فحش مواد بھی ملتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:4 جنوری سےمزید بارشیں ۔۔محکمہ موسمیات نے پھر پیشگوئی کردی