کراچی میں مزید بارشیں ۔۔محکمہ موسمیات نے پھر پیشگوئی کردی

Jan 02, 2022 | 16:02:PM
کراچی میں بارش
کیپشن: بارش کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کی نوید سنا دی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں منگل 4 جنوری سے بارش ہوگی جبکہ حیدر آباد اور دیگر اضلاع میں بھی چار سے 7 جنوری تک بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مضبوط مغربی ہواوں کا سلسلہ 3 جنوری کو شمالی بلوچستان سے ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے، یہ سسٹم بتدریج وسطی اور بالائی سندھ کے بعد ملک بھر میں پھیل سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے جن اضلاع میں بارش ہوگی ان میں دادو، جام شورو، شہید بے نظیر آباد، جیکب آباد، شکار پور، سکھر، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، ٹنڈو الہٰ یار، ٹنڈو محمد خان، عمر کوٹ اور تھرپارکر شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بینک کی غلطی۔۔۔ لوگ راتوں رات امیر ہوگئے