بینک کی غلطی۔۔۔ لوگ راتوں رات امیر ہوگئے 

Jan 02, 2022 | 14:57:PM
لوگ امیر
کیپشن: بینک کی غلطی۔۔۔ لوگ راتوں رات امیر ہوگئے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لندن میں ایک بنک کی غلطی سے لوگ راتوں رات امیر ہوگئے ۔
تفصیلات کےمطابق لندن کے ایک بینک کی غلطی سے لوگوں کے اکاونٹس میں راتوں رات ہزاروں پاونڈز منتقل ہوگئے ۔ بینک کے 75 ہزار اکاونٹس میں ایک کروڑ 30 لاکھ پاونڈز منتقل ہو گئے۔تاہم بعد ازاں بینک نے غلطی معلوم ہونے پر اکاونٹس ہولڈرز سے رابطے کیے۔
بینک حکام کےمطابق تکنیکی مسئلے کی وجہ سے کچھ ادائیگیاں وصول کنندگان کے اکاونٹس میں غلطی سے 2 مرتبہ کر دی گئیں اور اب بینک اپنی غلطی ٹھیک کرنے کے لیے دیگر بینکوں سے مل کر کام کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لکڑی سے تیار کردہ سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کا اعلان