بھارتی فوج کے سابق سربراہ مودی سرکار پر برس پڑے

Jan 02, 2022 | 15:47:PM
مودی پر برس پڑے
کیپشن: نریندر مودی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بھارتی مسلح افواج کے سابق سربراہان مودی حکومت کیخلاف پھٹ پڑے ہندو انتہاپسندوں کیخلاف بھارتی صدر اور وزیراعظم کو خط لکھ دیا ۔
یہ بھی پڑھیں:ہندوستان میں کورونا کے وار تیز۔۔ 10وزرااور 25ارکان پارلیمنٹ شکار ہو گئے
تفصیلات کے مطابق بھارتی مسلح افواج کے سابق سربراہان نے بھارتی صدر اور وزیراعظم کو خط میں مسلمانوں کی نسل کشی کی کال پر خط لکھا ۔خط میں مسلمانوں کی نسل کشی کی کال پر ہندو انتہاپسندوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ۔خط میں کہا گیا کہ ہندو انتہا پسند مسلمانوں اور عیسائیوں سمیت اقلیتوں کو نشانہ بنارہے ہیں فوج سمیت ملکی اداروں نے بھارت کو سیکولر ریاست برقرار رکھنے کا حلف اٹھا رکھا ہے۔خط میں ہریدوار میں منعقدہ ہندو دھرما سنسد میں ہونے والی تقاریر پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔خط میں مطالبہ کیا گیا کہ بھارتی حکومت اور عدلیہ ہندو انتہاپسندوں کیخلاف اعلیٰ سطح پر فوری کارروائی کرے ۔حکومت ، پارلیمنٹ اورسپریم کورٹ بھارت کو بچانے کے لئے فوری کارروائی کریں۔ خط پر بھارت کی مسلح افواج کے پانچ سابق سربراہان ،بیوروکریٹس، صحافیوں اور سرکردہ شہریوں سمیت ایک سوسے زائد افراد کے دستخط موجود ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:کووڈ 19 سے جسم پر مرتب ہونے والے ایک اور اثر کا انکشاف