ہندوستان میں کورونا کے وار تیز۔۔ 10وزرااور 25ارکان پارلیمنٹ شکار ہو گئے

Jan 01, 2022 | 16:33:PM
بھارتی وزرا ، ممبران اسمبلی
کیپشن: بھارت میں کورونا وائرس حملے تیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں کورونا نے ایک بار پھر تباہی مچادی عوام کیساتھ ساتھ خواص بھی اس بیماری میں مبتلا ہونے لگے ۔

یہ بھی پڑھیں:خطرناک وائرس کے حملے تیز۔۔ تعلیمی ادارے پھر بند۔۔ آن لائن کلاسز ہوں گی
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مہاشٹرا میں پارلیمنٹ کے پچیس ارکان اور دس وزرا اس مہلک وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔مہاشٹرا کے ڈپٹی چیف منسٹر کے مطابق ارکان میں کوروناوائرس پھیلنے کی وجہ سے اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ڈپٹی چیف منسٹر کے مطابق اگر کورونا کیسز میں ایسے ہی اضافہ جاری رہا تو لاک ڈاون کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہوگا۔ان کا مزید کہناتھا کہ اومی کرون تیزی سے پھیل رہا ہے ہمیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی ادارہ صحت نے کورونا کے خاتمے کی خوشخبری سنا دی