وفاقی بیوروکریسی میں ترقیوں، تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک)وفاقی بیوروکریسی میں ترقیوں، تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں جس کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نجکاری کمیشن محمد عدیل اشرف کو 180 دن یعنی 6 ماہ کی غیر معمولی رخصت دے دی گئی ہے جو کہ فوری و تاحکم ثانی نافذالعمل ہے۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشن کے 2 ڈپٹی ڈائریکٹر معظم علی حیدر اور رئیس الحسن کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں کامرس ڈویژن میں سیکشن افسر تعینات کیا ہے۔
علاوہ ازیں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 2 افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت میں تعینات خولہ طارق کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اسلام آباد انتظامیہ میں تعینات فرحان احمد کو بھی گریڈ 18 میں ترقی دے کر اسلام آباد انتظامیہ میں ہی خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وفاقی وزیر علیم خان نے سینیٹ اجلاس میں پی پی کی سینیٹر پلوشہ خان سے معذرت کرلی