دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے، پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا؛خواجہ آصف

Feb 02, 2026 | 19:27:PM
دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے، پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا؛خواجہ آصف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ دہشت گردوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے،دہشتگردوں کو پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا، کالعدم بی ایل اے جرائم پیشہ عناصر کاعسکری ونگ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر ایاز صادق کے زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا،وزیردفاع خواجہ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے،سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں،بلوچستان میں 2 روز کے دوران 177دہشت گردمارے گئے۔ان کاکہناتھا کہ بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ پراکسیز موجودہیں، سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کیخلاف  کارروائیاں جاری ہیں،ہلاک دہشت گردوں کی کوئی قوم پرست اور سیاسی وابستگی نہیں۔

وزیر دفاع نے کہاکہ بلوچستان میں کاروباری نقصانات ریکورکرنےکیلئے تحریک چلائی جارہی ہے،ایران سے 40 روپے لٹر تیل لے کرکراچی میں 200 روپے لٹربیچا جاتا ہے،تیل کی سمگلنگ روکنے کی وجہ سے یہ لوگ امن و امان برباد کررہے ہیں،ان کاکہناتھا کہ کلبھوشن لاہوریا کراچی سے نہیں بلوچستان سے پکڑا گیا،بلوچستان میں دہشتگردوں کے پیچھے بھارت کھڑا ہے،بلوچستان میں جو ہوا وہ قوم کیلئے بڑا المیہ ہے،بلوچستان میں مزدوروں کو مارا گیا،کرپشن کا دیمک ملک کو کھا رہا ہے۔

خواجہ آصف نے کہاکہ دہشت گردوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے،دہشت گردوں کو پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا،کالعدم بی ایل اے جرائم پیشہ عناصر کاعسکری ونگ ہے،بلوچستان میں آبادی کم رقبہ زیادہ ہے،دہشت گرد اس کافائدہ اٹھاتے ہیں،ان کے پاس 20 لاکھ روپے کی تو صرف رائفل ہے ہمارے پاس وہ نہیں ہے،کون اس کی ادائیگی کر رہا ہے، کون اسلحہ کے اندر انویسٹمنٹ کررہا ہے ،ان کے امریکن اسلحہ ہے،میرے پاس تو اسلحے کا لائسنس بھی نہیں ہے۔

ان کاکہناتھا کہ آئی ڈی کارڈ دیکھ کے اس کو قتل کر دیا جاتا ہے،ہزاروں مسافروں کو آئی ڈی کارڈ دیکھ کے مارا گیا،مزدوروں کو مارا گیا ہے، جعفر ایکسپریس میں کن کو مارا گیا ہے،وہ روزی کمانے وہاں جاتے ہیں ،وہ لبریشن آرمی وہ چوری کی آرمی ہے،آج بھی بلوچستان میں کوئی ایسا علاقہ نہیں ہے جہاں ان کی رٹ ہو،ان لوگوں سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی،خواتین بچوں سویلینز کو بھی یہ نہیں چھوڑتے،اس کا جواب پوری طاقت سے دیا جائے گا۔

وزیر دفاع نے کہاکہ تمام سیاستدانوں کی پیچھے یہ پارلیمنٹ کھڑی ہوگی، اس ادارے نے ہمارا قد کاٹھ بڑھایا ہوا ہے،پوار ایوان دہشت گردی کے خلاف یکجا ہو جائے،یہ پوری قوم کی ذمہ داری ہے،اس ایوان کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔

تقریر کے ارکان اسمبلی کی گفتگو پر خواجہ آصف برہم ہوگئے،انہوں نے کہاکہ یہ بھی ایک ریفلیکشن ہے،اس ایوان کے اندر بے حسی ہے، خیبرپختونخوا میں بھی ٹرانزٹ ٹریڈ کا مافیا ہے،کریمنل مافیا طاقتور ہو جاتا ہے تو بی ایل اے کو ہائیر کر لیتا ہے۔