وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی ہیڈ کوارٹر، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ

Feb 02, 2026 | 19:16:PM
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی ہیڈ کوارٹر، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راوٗ دلشاد)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی ہیڈکوارٹر اور ای وی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح کر دیا، اس دوران مریم نواز نے الیکٹروبس کے جدید ترین آٹومیٹک واشنگ پلانٹ کا مشاہدہ کیا، واشنگ پلانٹ پر آٹو میٹک طریقہ کار سے الیکٹرو بس کی واشنگ اور ڈرائی کیا جاتا ہے، الیکٹروبس کے جدید ترین واشنگ پلانٹ میں ری سائیکلنگ کے ذریعے پانی کو دوبارہ استعمال میں لایا جاتا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے الیکٹرو بسوں کے لئے جدید ترین چارجنگ ا سٹیشن کا بھی مشاہدہ کیا، یو ٹونگ کمپنی کے جدید ترین 160کلوواٹ چارجنگ اسٹیشن 105 منٹ میں الیکٹرک بس کو چارج کیا جاتا ہے، مریم نواز شریف نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ بھی کیا، گرین الیکٹروبس کے نئے روٹس دریافت کرنے کی ہدایت کی، مریم نواز نے الیکٹرو بس چارجنگ سسٹم جلد از جلد شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مریم نواز شریف کی مسافروں کی تعداد کے پیش نظر مزید بہتر انتظامات کی ہدایت کی، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے 1500نئی بسوں کے لئے بھی ٹائم لائن طلب کر لی، انھوں نے گرین بس پراجیکٹ کے کاربن کریڈٹس کلیم کرنے کی بھی ہدایت کی، سپیشل افراد کی معاونت کرنے والا الیکٹروبس کے عملے کا جذبہ قابل تحسین ہے، گرین بس کی لانچنگ سے پنجاب میں رائیڈر شپ کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں جلد از جلد میٹرو بس سروس پراجیکٹ کا آغاز کرنے چاہتے ہیں، مختلف مقامات پر مسافروں کو انتظار کرنا پڑتا ہے، مزید بسیں بڑھائی جائیں، الیکٹروبس کے ذریعے عوام کو آرام دہ سفر کی بہترین سہولت میسر ہے، مریم نواز نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام بالخصوص بچوں اور خواتین کی سہولت اور تحفظ کو اولین ترجیح دے رہی ہے، سمارٹ ٹریول سسٹم عوام کے لیے آسان، تیزسفری سہولت فراہم کر رہا ہے، الیکٹرک بسیں فضائی آلودگی اور اسموگ میں کمی کا باعث بن رہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کے لئے صاف، محفوظ اور جدید پبلک ٹرانسپورٹ اولین ترجیح ہے، سی ای او پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کوثر خان نے تفصیلی بریفنگ دی، پنجاب میں ایک کروڑ 55 لاکھ سے زائد مسافر الیکٹروبس پر سفر کر چکے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق الیکٹروبس پر38 خواتین اور 15لاکھ سے زائد طلبہ مفت سفر سے مستفید ہوچکے ہیں، الیکٹروبس پر تقریباً ساڑھے 7 لاکھ بزرگ اور3 لاکھ سپیشل افراد بھی مفت سفر کر چکے ہیں، ہر الیکٹروبس میں 6 کیمروں سے ڈیجیٹل نگرانی کی جاتی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی مدد سے الیکٹروبس کے ہر ڈرائیور کی مانیٹرنگ کی جاتی ہے، پنجاب بھر میں 80 لاکھ سے زائد افراد کو ٹی کیش کارڈ جاری ہوچکے ہیں، حکومت پنجاب خواتین کی معاشی خودمختاری کیلئے”Empower Her“ پراجیکٹ۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ای بس اسٹیشنز پر بیوہ اور مطلقہ خواتین کے لیے خصوصی ٹک شاپس قائم ہیں، خواتین کے لیے محفوظ، باوقار اور خود کفیل کاروباری مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ اسٹیشنز کو کمیونٹی فرینڈلی مقامات میں تبدیل کیا جا رہا ہے، لاہور میں اب تک10 خواتین کو نئے بس سٹاپس پر ٹک شاپس فراہم کی گئی ہیں۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے ذریعے بسوں کی بروقت آمد و رفت یقینی بنائی جا رہی ہے، رئیل ٹائم ڈیٹا کی مدد سے پبلک ٹرانسپورٹ نظام کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے، مریم نواز کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹی کیش کارڈ کے ذریعے پنجاب بھر میں کیش لیس اور پیپر لیس سفر ممکن ہوگا، ایک ہی اسمارٹ کارڈ سے مختلف پبلک ٹرانسپورٹ سروسز پر سفر کی سہولت ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں :معروف صحافی و شاعرسیداسدرضانقوی انتقال کر گئے