اعظم نذیر تارڑ کی بلوچستان میں دہشت گردی پر سینیٹ میں مذمتی قرارداد منظور

Feb 02, 2026 | 18:53:PM
اعظم نذیر تارڑ کی بلوچستان میں دہشت گردی پر سینیٹ میں مذمتی قرارداد منظور
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات پر سینیٹ میں مذمتی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی ۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قرار داد میں موقف اپنایا کہ ایوان سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، حکومت دہشت گردی کے واقعات کی تحقیقات کر کے قانون کے مطابق کرداروں کا تعین کرے گی۔

سینیٹ نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات پر مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی، بلوچستان میں دہشتگردی کے خلاف مذمتی قرارداد ایوانِ بالا سے متفقہ طور پر منظور کی گئی۔

قرارداد میں ایوانِ بالا نے سیکیورٹی فورسز کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کیا، بلوچستان میں امن دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا، سینیٹ نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قومی اتحاد پر زور دیا۔

ایوانِ بالا کا دہشتگردوں کے سامنے زیرو ٹالرنس پالیسی پر اتفاق کیا گیا، بلوچستان میں شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کیا گیا، قرارداد میں موقف اپنایا گیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں :معروف صحافی و شاعرسیداسدرضانقوی انتقال کر گئے