بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری، مزید 22 خوارج جہنم واصل

Feb 02, 2026 | 12:29:PM
بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری، مزید 22 خوارج جہنم واصل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور )بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری، مزید 22 خوارج جہنم واصل کردیئےگئے،گزشتہ 3 روز میں 177 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ۔ 

  تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے حملہ آور دہشتگردوں کے خلاف سینیٹیزیشن آپریشنز جاری ہے ۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات تعاقبی آپریشنز کے دوران مزید 22 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا ۔

گزشتہ 3 روز کے دوران کئے جانے والے آپریشنز میں کم سے کم کل ملا کر 177 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے ۔

 یہ بھی پڑھیں:بھارتی میڈیا کی نئی کارستانی، پاکستان  کیخلاف نیا پروپیگنڈا شروع کردیا

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز بشمول انٹیلی جنس ایجنسیز اور پولیس مختلف جگہوں پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں اور سہولت کاروں کے خلاف مزید گھیرا تنگ کر رہی ہیں۔

دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مزید نقصانات اور ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔