ایپسٹین کیس میں تعلق ظاہر ہونے پر برطانوی سیاستدان نے لیبرپارٹی سے استعفیٰ دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )ایپسٹین کیس میں تعلق ظاہر ہونے پر برطانوی سیاستدان لارڈمینڈلسن نے لیبرپارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔
لارڈ مینڈلسن کے مطابق وہ پارٹی کے لیے مزید شرمندگی کا باعث نہیں بننا چاہتے اس لیے استعفیٰ دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی تازہ ریلیز فائلزکے مطابق ایپسٹین نے لارڈ مینڈلسن کے لیے 55 ہزار پاؤنڈ بنائے، 2003 اور 2004 کے درمیان ایپسٹین نےلارڈ مینڈلسن کے ریفرنس سے رقم بھیجی۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف نیا پروپیگنڈا شروع کردیا
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایپسٹین نے 25 ہزار ڈالر کی تین ادائیگیاں بھیجیں۔
میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ لارڈ مینڈلسن نےکہا تھا کہ ان کے پاس رقوم وصول کرنے کا ریکارڈ نہیں اور نہ یاد ہے،لارڈ مینڈلسن نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ نہیں جانتے کہ یہ دستاویز مستند ہیں۔