ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آج سے آغاز

Feb 02, 2026 | 11:19:AM
ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آج سے آغاز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک بھر میں آج سے انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا۔

وزیرِ اعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا کا کہنا ہے کہ انسدادِ پولیو مہم وزیرِ اعظم اور حکومت کی ترجیحات میں سے ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عائشہ رضا نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ ہمارے پولیو ورکرز کی وجہ سے ہو گا اور انسدادِ پولیو مہم کے یہ بہادر ورکرز گھر گھر جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ یونیسیف اور ڈبلیو ایچ او کی شکر گزار ہوں جنہوں نے سپورٹ کیا۔

انہوں نے والدین، علماء، اساتذہ سے اپیل ہے کہ ہماری آواز بنیں، انسدادِ پولیو مہم میں میڈیا کا کردار ناگزیر ہے۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی آج ملاقات،سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوگا