’’ہمیں چھیڑو گے تو تمہاری نسلیں تباہ کر دینگے‘‘ گورنر سندھ کی بھارت کو دھمکی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھارت کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں چھیڑو گے تو ہم تمہیں چھوڑیں گے نہیں اور تمھاری نسلیں تباہ کر دیں گے۔
انہوں نے نریندرمودی کو انتہا پسندہندو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی پاکستانی شخص کو بھارتی ایجنٹس نے دہشت گردی کا نشانہ بنایا تو تمہارے ملک میں گھس کر تمہیں ماریں گے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ بلوچستان میں میرےکسی بھائی، بہن یا بچوں کا خون بہےگا تو تمہاری نسلوں کو تباہ کردیں گے۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ اب افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر کراچی کے غیور جوان تمہیں نہیں بخشیں گے۔