ترکیہ میں بس کو حادثہ، 9 افراد ہلاک،26 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ترکیہ کے سیاحتی شہر انطالیہ میں ایک مسافر بس خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔
حادثےکے نتیجے میں 9 افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ 26 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ترک حکام کے مطابق حادثہ شدید بارش کے دوران تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسافر بس توازن برقرار نہ رکھ سکی اور بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے گہری کھائی میں جا گری۔
مزید پڑھیں:جاپان میں شدید برفباری، 28 افراد ہلاک، سیکڑوں پروازیں منسوخ، سکولز بند
حادثے کے وقت بس میں مجموعی طور پر 34 مسافر سوار تھے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور امدادی ادارے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے، جنہوں نے ہلاک افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔
زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ترک حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں،۔
ابتدائی شواہد کے مطابق بارش کے باعث پھسلن اور تیز رفتاری حادثے کی بنیادی وجہ قرار دی جا رہی ہے۔