نسیم شاہ مکمل فٹ، پہلے اوور میں وکٹ حاصل کرنےکی ویڈیو وائرل

Feb 02, 2024 | 22:35:PM
نسیم شاہ مکمل فٹ، پہلے اوور میں وکٹ حاصل کرنےکی ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(افضل بلال) دنیائے کرکٹ میں منفرد مقام رکھنے والے پاکستانی بولر نسیم شاہ مکمل طور پر فٹ، پہلے ہی اوور میں وکٹ لینےکی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

ہمیشہ سے ہی پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے فاسٹ بولرز کی وجہ سے دنیائے کرکٹ میں الگ پہچان رکھتی ہے، پاکستانی فاسٹ بولرز کا خوف ہمیشہ سے ہی بلے بازوں کے ذہنوں پر سوار رہتا ہے، جس طرح دنیائے کرکٹ کو پاکستان نے فاسٹ گیند باز دیئے ہیں اس طرح کسی اور ملک نے نہیں دیئے، اسی لئے پاکستان کو تیز گیند بازوں کی سرزمین (لینڈ آف پیسرز) کہا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کیخلاف تباہ کن بولنگ، شمر جوزف کو صلہ مل گیا

گزشتہ برس پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے ایشیا کپ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اٹیک بولر نسیم شاہ کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے، بعد ازاں انگلینڈ میں ان کے کندھے کی سرجری بھی ہوئی، نسیم شاہ کی انجری کو لے کر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ان کی شمولیت پر سوالیہ نشان لگ گیا تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی زیرِ نگرانی ان کا ری ہیب مکمل ہوا اور اب نسیم شاہ نے باقاعدہ طور پر میدان میں انٹری کی ہے۔

نسیم شاہ نے میدان میں اترتے ہی اپنے پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کی، راولپنڈی میں کھیلے گئے کلب کرکٹ کے میچ کے پہلے ہی اوور کی پانچویں گیند پر نسیم شاہ کی وکٹ حاصل کرنے کی ویڈیو شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔

ان کی میدان میں زبردست انٹری کے ساتھ ہی پی ایس ایل 9 میں ان کی شمولیت کی تصدیق بھی ہوتی ہے، نسیم شاہ نے ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر میچ کے دوران لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’الحمد اللہ! ردھم میں واپس آ گیا‘‘۔