سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کیے جائیں، آئی ایم ایف کی شرط

Feb 02, 2023 | 16:42:PM
سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کیے جائیں، آئی ایم ایف کی شرط
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے پاکستان میں سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کیلئے اتھارٹی کے قیام کا مطالبہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے بیورکریسی کے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات مانگ لیں، بیوروکریسی کے بیرون ملک منقولہ اور غیرمنقولہ اثاثے پبلک کرنے کا مطالبہ سامنے رکھا گیا ہے، شفافیت اور احتساب کے لئے الیکٹرانک ایسٹ ڈیکلریشن سسٹم قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

مزید برآں بینک میں اکاؤنٹس کھلوانے سے پہلے بیورکریسی کے اثاثے چیک کیے جائیں گے، بیوروکریسی کے اکاؤنٹس کھولنے کے لئے بینک ایف بی آر سے معلومات لے سکیں گے، بینک اکاؤنٹس کھولنے کے لئے 17 سے 22 گریڈ کے افسران کو تمام معلومات دینا ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیے: بین الاقوامی سفر کرنیوالوں کیلئے آن لائن کرنسی اڈیکلریشن ایپ متعارف

خیال رہے کہ تین سال قبل بھی افسران کے اثاثہ جات طلب کیے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق زیادہ تر بیوروکریسی کے اثاثہ جات ایف بی آر میں رجسٹرڈ ہی نہیں ہوئے، نیب نے کچھ ایسے افسران گرفتار بھی کیے تھے جن کے اثاثہ جات دیکھ کر یقین نہیں ہوتا کہ وہ سرکاری افسر ہیں۔

اب دوبارہ آئی ایم ایف نے سرکاری مشینری بالخصوص افسران کے اثاثہ جات کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔ اکثر سرکاری افسران، سرکاری عہدوں کا فائدہ اٹھا کر کروڑوں پتی بن چکے ہیں۔