ٹی 20 میچ ،بھارت نے نیوزی لینڈ کو  شکست دیدی

Feb 02, 2023 | 00:27:AM
ٹی 20 میچ ،بھارت نے نیوزی لینڈ کو  شکست دیدی
کیپشن: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ٹی 20 میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 168 رنز سے  شکست دیکر میچ اپنے نام کر لیا۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 234رنز بنائے ، بھارت کی جانب سے شبمن گل نے 126، راہول ترپاٹھی نے 44، سوریا کمار یادیو نے 24اور ہاردیک پانڈیا نے 30رنز بنائے ۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم صرف 66رنز پر آل آوٹ ہو گئی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل اور مچل سینٹنر کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں نہ جا سکا ، بھارت کی جانب سے ہاردیک پانڈیا نے چار جبکہ عمران ملک ،ارشدیپ سنگھ اور شوم ماوی دو ، دو وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔