تاریخ پر تاریخ۔۔’ جھنڈ‘ آخر کار 4 مارچ کو ریلیز ۔۔امیتابھ بچن نے پوسٹر شئیر کر دیا

Feb 02, 2022 | 21:36:PM
فلم,’ جھنڈ‘, پوسٹر
کیپشن: فلم’ جھنڈ‘ کا پوسٹر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن کی فلم ’جھنڈ‘ 4 مارچ کو ریلیز ہوگی.

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق امیتابھ بچن کی فلم جھنڈ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کووڈ 19 کی وجہ سے فلم میکرز  کو کئی بار فلم کی ریلیز کی تاریخ ملتوی کرنی پڑی، اب 'جھنڈ' 4 مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ امیتابھ بچن نے فلم کا نیا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’اس گروپ سے مقابلہ کرنے کے لئےرہو  تیار ، ہماری ٹیم آرہی ہے... 'جھنڈ' آپ کے قریبی سنیما ہال میں ریلیز ہوگی‘‘۔

واضح رہے کہ فلم’ جھنڈ ‘مراٹھی فلمساز ناگراج پوپٹ راؤ منجولے کی ہندی زبان میں ہدایتکاری والی پہلی فلم ہے۔’جھنڈ‘ کی کہانی 'سلم سوکر فاؤنڈیشن' کے بانی اور کوچ وجے برسے کی کہانی پر مبنی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اللہ اکبر۔۔سعودی عرب میں انوکھی جگہ۔۔عجیب و غریب شکل والی چٹانیں