’’اداکارہ میرا‘‘میری بیوی نہیں ۔۔۔عدالتی فیصلے کے بعد شوہر نے اہم بیان جاری کر دیا

Feb 02, 2022 | 20:14:PM
اداکارہ میرا ، تکذیب نکاح کیس، عدالتی فیصلہ، شوہر، بیان جاری کردیا،
کیپشن: اداکارہ میرا اور شوہر کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس کا عدالتی فیصلہ آنے کے بعدان کے شوہر عتیق الرحمن نے ویڈیو بیان جاری کردیا۔
اداکارہ میرا کے شوہرعتیق الرحمن کا کہنا ہے کہ عدالت کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے، 2018 کے عدالتی فیصلے پر میرا کو خلع مل چکا ہے، عدالتی فیصلے کے بعد”اداکارہ میرا “میری بیوی نہیں، عدالتی فیصلے کے بعد میرا کی والدہ نے جو ویڈیو جاری کی ہے اس کی ضرورت نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں: رجب المرجب کا چاند نظر آگیا،شب معراج کب ہو گی؟ اعلان ہو گیا
 عتیق الرحمن کے وکیل نے کہا کہ 28 مئی 2018 کو عدالت نے خلع کی ڈگری جاری کی، عدالتی فیصلے میں لکھا ہے ڈیفنس لاہور میں موجود گھر دونوں کے درمیان تنازعہ کی وجہ بنا ، عدالت نے طویل ترین تنازعہ کی وجہ سے خلع کی ڈگری جاری کی، میرا 2018 کے عدالتی فیصلے کے بعد میرا عتیق الرحمن کی اہلیہ نہیں ہیں ،میرا کی والدہ نے جو ویڈیو جاری کی ہے عدالتی فیصلے کی روشنی میں اس کی کوئی حیثیت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی ادارے 9 فروری تک بند، طلبا کیلئے بڑی خبر