حکو مت نے مزید 29 ہزار 961 غیرمستحق افراد کو بینظیر انکم سپورٹ سے خارج کر دیا

Feb 02, 2021 | 22:25:PM
حکو مت نے مزید 29 ہزار 961 غیرمستحق افراد کو بینظیر انکم سپورٹ سے خارج کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومت کی جانب سے مزید 29 ہزار 961 غیر مستحق افراد کو بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے نکال دینے کا انکشاف۔
تفصیلا ت کے مطا بق 29ہزار 961 نام بلاک کردیئے گئے ہیں، ان میں پینشنرز ،سرکاری ملازمین، سرکاری ملازمین کی بیگمات، نیم خودمختار ، خود مختاراداروں کے ملازمین اور دیگرمال دار افراد شامل ہیں۔

دستاویز سے ظاہر ہوتا ہے کہ گریڈ 1 سے 20کے ریٹائرڈ ملازمین بینظیر انکم سپورٹ کے پیسے لے رہے تھے۔محکمہ اوقاف ،ماحولیاتی تبدیلی ،وزرات خزانہ ،اسٹیبلشمنٹ کے خود مختار اداروں کے ملازمین بھی غیر قانونی طور پر مستفید ہونے والوں میں شامل تھے۔