مویشیوں کی خریداری کیلئے آیا شخص لٹ گیا، 3ڈاکو اسلحہ کے زور پر 3  کروڑ  لوٹ کر فرار

Dec 02, 2025 | 18:53:PM
مویشیوں کی خریداری کیلئے آیا شخص لٹ گیا، 3ڈاکو اسلحہ کے زور پر 3  کروڑ  لوٹ کر فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور میں چوہنگ کے  علاقے شاہ پور کانجراں میں ڈاکو  مویشیوں کی خریداری کے لیے آئے شخص سے اسلحہ کے زور پر 3  کروڑ  لوٹ کر فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق  شاہ پور کانجراں میں تین ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر  شہری سے  تین کروڑ روپے  چھین لیے  ،رائیونڈ روڈ کا رہائشی کرامت علی شاہ پور کا نجران منڈی میں مویشیوں کی خریداری کے لیے آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کا واقعہ شاہ پور کا نجران منڈی کے اندر پیش آیا ۔متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ 3 موٹر سایکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر واردات کی ،2 نقاب پوش جبکہ ایک ڈاکو بغیر نقاب کے تھا۔ واردات کا مقدمہ درج کرلیا ہے ،تاہم ملزمان کا سراغ نہ لگ سکا۔جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش جاری ہے ۔

 یہ بھی پڑھیں:پنجگور ، شہری کے  گھر پر 2 راکٹ فائر، 2 معصوم بچے زخمی