فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترک وزیر توانائی کی ملاقات، توانائی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترک وزیر توانائی الپ ارسلان بیرکتار کی ملاقات ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور توانائی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترک وزیر توانائی ملاقات کے دوران پاک ترکی توانائی تعاون کے فروغ اور اسٹریٹجک شراکت داری پر بات چیت کی گئی۔دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ اہداف پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور ترکی کے تاریخی برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔
ترکی کی جانب سے عالمی فورمز پر پاکستان کی بھرپور حمایت پر اظہارِ تشکر کیا گیا،ترک وزیر توانائی نے توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔پاکستان کی علاقائی امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے کوششوں کو سراہا گیا
یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ کے نامور سابق کرکٹر اچانک انتقال کرگئے