سوناہزاروں روپے سستا، چاندی کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Dec 02, 2025 | 14:18:PM
 سوناہزاروں روپے سستا، چاندی کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اشرف خان)عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا ہزاروں روپےسستاہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت  میں 27ڈالر کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4ہزار 218ڈالر کی سطح پر آگئی۔
مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت  میں2700روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ 4لاکھ 44ہزار 162روپے کی سطح پر آگیاہے۔
 دس گرام سونے کی قیمت2315روپےکی کمی کے بعد 3لاکھ 80ہزار 797روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

ایک تولہ چاندی 41 روپے اضافے سے پہلی بار 6 ہزار 4 روپے کی بلند سطح قائم کردی۔

یہ بھی پڑھیں:سینیٹر عرفان صدیقی کی خالی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کا اعلان