بنگلہ دیش: سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو ''وی آئی پی'' شخصیت قرار دے دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن اور سابق وزیر اعظم بیگم خالدہ ضیا کو قومی سلامتی قوانین کے تحت ‘وی آئی پی’ قرار دے دیا ہے۔
حکومت کی جانب سے گذشتہ روز جاری نوٹیفکیشن میں اس فیصلے کی تصدیق کی گئی۔
نوٹیفکیشن صدر کے جانب سے چیف ایڈوائزر کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل (انتظامیہ) نے جاری کیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق خالدہ ضیا کو اسپیشل سیکیورٹی فورس ایکٹ، 2021 کے سیکشن 2(a) کے تحت وی آئی پی حیثیت دی گئی ہے، اور یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہے۔
واضح رہے کہ خالدہ ضیا چند روز سے ڈھاکا کے ایور کیئر ہسپتال میں متعدد صحت کے مسائل کے باعث زیر علاج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:16 دسمبر سے غیر رجسٹرڈ موبائل فونز بند کرنے کا فیصلہ