لاہور ہائیکورٹ: سموگ تدارک کیس سماعت کے لئے مقرر

Dec 02, 2023 | 13:09:PM
لاہور ہائیکورٹ: سموگ تدارک کیس سماعت کے لئے مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں سموگ تدارک سےمتعلق کیس سماعت کے لئے مقرر کر دیا گیا۔

رجسٹرار آفس نے سموگ تدارک کیس 4 دسمبر کو مقرر کرنے کےحوالے سے کازلسٹ جاری کردی، جسٹس شاہد کریم پیر (4 دسمبر) کو سموگ تدارک سےمتعلق کیس کی سماعت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس، عدالت سے بڑی خبر آ گئی

ماحولیاتی کمیشن کے ممبر سید کمال حیدر ، حناحفیظ اللہ اسحاق سمیت دیگر، وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ، ایل ڈی اے ، پی ایچ اے ،ٹریفک سمیت دیگر محکموں کے نمائندے پیش ہوں گے۔

ڈی جی ماحولیات ظہیر عباس ملک فیکٹریوں کو سیل کرنے سےمتعلق رپورٹ پیش کریں گے۔