بڑی کامیابی،نئی مردم شماری ہونے جارہی ہے:خالد مقبول صدیقی

Dec 02, 2022 | 22:08:PM
مردم شماری ،خالد مقبول صدیقی،ایم کیو ایم
کیپشن: خالد مقبول صدیقی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جن حالات کی ایم کیو ایم کو سمجھا جاتا دراصل ایم کیو ایم اسکی پیدوار ہے, جو سازشیں شروع ہوئیں وہ تو ہمارے قیام سے پہلے تھیں۔

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول کا کہنا تھا کہ 70 کی دہائی سے مردم شماری غلط کی جارہی ہے,مردم شماری میں دھاندلی کیخلاف ہم سپریم کورٹ گئے, یہ ایم کیو ایم کی بڑی کامیابی ہے کہ نئی مردم شماری ہونے جارہی ہے,
اب موقع ہے کہ مہاجروں کو گنا جائے گا, اگر درست گن لیا گیا تو ہم نہیں بلکہ کوئی اور الگ صوبے کا مطالبہ کررہا ہوگا,لوگوں کو ڈوبتی ہوئی ایم کیو ایم نظر آئی لیکن بڑھتی ہوئی نظر نہیں آرہی۔