اسموگ میں خطرناک حد تک اضافہ، سکولز 3 دن بند رکھنے کا حکم

Dec 02, 2022 | 12:48:PM
لاہور میں اسموگ خطرناک حد تک پہنچ گئی۔ لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری اور نجی اسکولز جمعہ، ہفتہ اور اتوارکو بند رکھنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ پرائیویٹ اداروں کے ملازمین 2 دن گھر میں بیٹھ کر کام کریں
کیپشن: سکولز بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) لاہور میں اسموگ خطرناک حد تک پہنچ گئی۔ لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری اور نجی اسکولز جمعہ، ہفتہ اور اتوارکو بند رکھنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ پرائیویٹ اداروں کے ملازمین 2 دن گھر میں بیٹھ کر کام کریں۔

لاہور ہائیکورٹ میں ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہد کریم نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کو پہلے نوٹس جاری کریں گے، خلاف ورزی پر مسماری کے آرڈر جاری ہوں گے۔