اداکارہ شردھا کپور کی جم میں ایکسر سائز کرتے ویڈیو وائرل

Dec 02, 2021 | 22:38:PM
شوبز سے شخصیات، فٹنس، خیال
کیپشن: شردھاکپور، فائل فوٹو
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سب جانتے ہیں کہ شوبز سے شخصیات اپنی فٹنس کا بہت ہی خیال رکھتی ہیں اور اس کیلئے مختلف ایکسائز بھی کرتی ہیں ، بالی ووڈ اداکارہ شردھاکپور بھی انہیں شخصیات میں شامل ہیں۔

بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور بھی اپنی فٹنس کے حوالے سے بہت حساس ہیں اور اپنا بہت خیال رکھتی ہیں، ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی ہے جس میں اداکارہ جم میں ورزش کرتی نظر آرہی ہیں۔ویڈیو کو دیکھ کر ہی پتہ چلتا ہے کہ شردھا کپور اپنی صحت کا کتنا خیال رکھتی ہیں۔

واضح رہے کہ شردھا کپور نامور بھارتی اداکار شکتی کپور کی بیٹی ہیں انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز فلم تین پتی (2010 ) میں ایک معمولی کردار سے کیا تھا۔فلموں میں اداکاری کے علاوہ، شردھا نے اپنی فلموں کے لیے گانے بھی گائے ہیں۔، 2015 میں انہوں نے اپنی ذاتی فیشن لائن کا آغاز کیا۔ شردھا کا شمار بھارت کی انتہائی خوبرو اور ممتاز شخصیات کی فہرست میں ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ حبا بخاری کی شادی۔۔۔احسن خان کی تنگ کرنے کی ویڈیو وائرل