عالمی جونیئر ہاکی کپ: پاکستان اور ساﺅتھ افریقہ کے درمیان میچ کا فیصلہ ہو گیا

Dec 02, 2021 | 19:15:PM
عالمی جونیئر کپ، سائوتھ افریقہ، پاکستان، پینلٹی شوٹ
کیپشن: پاکستان ہاکی ٹیم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عالمی جونیئرہاکی کپ میں ساؤتھ افریقہ نے پاکستان کو پینلٹی شوٹ آؤٹس مرحلہ میں شکست دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق عالمی جونیئر ہاکی کپ میں ساﺅتھ افریقہ اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے میچ میں مقررہ وقت تک مقابلہ3-3 گول سے برابر رہا ،پاکستان کی جانب سے ابوذر،عبدالحنان اور عبدالرحمن نے گول کئے۔
میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آﺅٹ مرحلہ میں ہوا،ساؤتھ افریقہ نے پینلٹی شوٹ آؤٹ مرحلہ 1-4 گول سے جیت لیا،پاکستان کی جانب سے واحد گول عدیل لطیف نے کیا، پاکستان 4 دسمبر کو 11/12ویں پوزیشن کیلئے اپنا آخری میچ کھیلے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹر کیلئے خدمات کا اعتراف۔۔وسیم اکرم کو بڑی خوشخبری مل گئی