کرکٹر کیلئے خدمات کا اعتراف۔۔وسیم اکرم کو بڑی خوشخبری مل گئی

Dec 02, 2021 | 18:49:PM
دبئی کے حکمران، گولڈن ویزا، جاری
کیپشن: وسیم اکرم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )دبئی کے حکمران نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو کرکٹر کے شعبے میں ان کی خدمات کے اعتراف میں گولڈن ویزا جاری کر دیا ۔
وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ اعزاز کی بات ہے کہ دبئی کی حکومت نے کرکٹ میں میری خدمات کے اعتراف میں مجھے گولڈن ویزا جاری کیا ہے۔وسیم اکرم نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ بلا شبہ دبئی دنیا کا ایک بہترین کاروباری مرکز، چھٹیاں گزارنے کی جگہ اور دنیا کے لوگوں کو ملانے والا شہر ہے۔سوئنگ کے سلطان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دبئی میں مزید وقت گزارنے کا خواہشمند ہوں۔
خیال رہے کہ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو بھی دبئی کی حکومت نے گولڈن ویزا جاری کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ۔۔۔قیمت کہاں تک پہنچ گئی؟ پریشان کن خبر