ایم اے ، ایم ایس سی پرائیویٹ پروگرام کیلئے رجسٹریشن کا شیڈول جاری

Dec 02, 2021 | 16:26:PM
پنجاب یونیورسٹی میں رجسٹریشن کا شیڈول جاری
کیپشن: پنجاب یونیورسٹی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایم اے ، ایم ایس سی میں پرائیویٹ پروگرام کے لئے رجسٹریشن کا شیڈول جاری،اس سال ایم اے اور ایم ایس سی کے پرائیویٹ امیدواروں صرف 13 مضامین میں امتحان دیں سکیں گئے۔

 پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایم اے ،ایم ایس سی کے لئے رجسٹریشن آن لائن کی جائیگی۔اس ایم اےاورایم ایس سی کے13مضامین میں اردو ، انگریزی ، پنجابی ، ریاضی سمیت دیگر نو مضامین میں امتحان لیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:طلبا کے لئے نئی مشکل آ گئی۔۔ اساتذہ نے کام کرنا ہی چھوڑ دیا
ایم اے اور ایم ایس سی میں رجسٹریشن کی سنگل فیس 4500 مقرر کی گئی ہے ، 31 جنوری تک کروائی جا سکے گی۔ایم اے اور ایم ایس سی میں رجسٹریشن دوگنا فیس کے ساتھ 16 مئی تک کی جا سکے گی۔ 
ایم اے اور ایم ایس سی میں کی رجسٹریشن کے لئے امیدوار کا بی اے ، بی ایس سی یا مساوی امتحان 2021 یا اس سے قبل پاس ہونا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کا بڑا فیصلہ۔۔سکول کل سے اگلے حکم تک بند رہیں گے