13 دسمبر کا جلسہ ضرور ہوگا، تصادم کی ذمہ دار حکومت ہوگی ،پی ڈی ایم

Dec 02, 2020 | 18:44:PM
13 دسمبر کا جلسہ ضرور ہوگا، تصادم کی ذمہ دار حکومت ہوگی ،پی ڈی ایم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی ڈی ایم کے رہنمائوں نے اعلان کیا ہے کہ 13 دسمبر کو لاہور میں جلسہ ہر صورت ہوگا۔ اگر تصادم ہوا یا رکاوٹ ڈالی گئی تو تمام ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹائون میں پی ڈی ایم کے رہنما ئوں نے 13 دسمبر کے جلسے کے حوالے سے پریس کانفرنس کی۔ ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مینار پاکستان میں جلسہ ہر صورت ہوگا۔ اگر رکاوٹ ڈالی گئی اور تصادم ہوا تو اس کی ذمہ داری حکومت پر ہو گی۔
جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کا بیانیہ ایک ہے۔ حکومت نے کچھ کیا تو ہمارے ساتھ بھی ڈنڈا بردار ہوں گے۔ چودھری منظور نے کہا کہ حکمران اپنے ہر وعدے سے مکر چکے ہیں۔ ہمارے گرفتار ساتھیوں کو رہا کیا جائے۔پی ڈی ایم کے رہنمائوں نے سٹیل ملز کے 4500 ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کی بھی شدید مذمت کی۔رہنمائوں نےے مزید کہا کہ الیکشن کے موقع پر ووٹ لینے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے سٹیل ملز  ملازمین کو نوکریوں پر بحال کرنیکا وعدہ کیا تھا لیکن ہمیشہ کی طرح یو ٹرن لیتے ہوئے ملازمین کو بحال کرنے کی بجائے نوکریوں سے فارغ کردیا۔