آزاد کشمیر انتخابات :مہاجرین نشستوں پر مسلم لیگ 9 جبکہ پیپلز پارٹی1 نشست پر کامیاب

Aug 02, 2026 | 19:30:PM
آزاد کشمیر انتخابات :مہاجرین نشستوں پر مسلم لیگ 9 جبکہ پیپلز پارٹی1 نشست پر کامیاب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )آزاد کشمیر الیکشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسہ جاری ہے، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن9 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کو ایک  نشست پر کامیابی ملی ہے ۔ 

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے دونوں حلقوں میں ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل  ہو گیا، ایل اے 34 جموں ون کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج موصول ہوگئے جس کے مطابق ایل اے 34 جموں ون میں مجموعی طور پر 3,481 ووٹ کاسٹ ہوئے، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ناصر حسین ڈار 1,924 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ  آزاد امیدوار ریاض احمد 1,180 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے،  پیپلز پارٹی کے عبدالقیوم چوہان 209 ووٹ حاصل کر سکے۔

حلقہ ایل اے 36 جموں 3 کے تمام 140پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی و غیرسرکاری نتائج موصول ہوگئے ،مسلم لیگ ن کے امیدوار احسن حافظ رضا نے میدان مار لیا ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار  احسن حافظ رضا 27218ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے ، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار احسن اسماعیل ایڈوکیٹ12980ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ، حلقہ ایل اے 36 جموں 3میں مسلم لیگ ن کے  احسن  حافظ رضا14238ووٹوں کی برتری سے آگے ہیں ۔

ایل اے 30مظفرآباد میں  129پولنگ اسٹیشنوں کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ آگیا، مسلم لیگ ن کے امیدوار ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی 18082ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار مبشر منیر اعوان 11464ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 35 جموں 2 کے تمام 142 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آ گیا،  ن لیگ کے اسماعیل گجر 23893 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ،  آزاد امیدوار سردار غیاث  5868 ک ووٹوں کے ساتھ رنرز اپ رہے،  آئی پی پی کے قدیر گجر 2750 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

مہاجرین کی نشتوں کے نتائج  کے مطابق مسلم لیگ ن 6 سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہی ہے جبکہ پیپلزپارٹی کے حصے میں ایک سیٹ آئی ہے ۔ 

 حلقہ ایل اے 38 سے  ن لیگ کے ذیشان یونس 13608ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ق کے اکبر ابراہیم 8749ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 34 جموں ون میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 5,708 تھی، ایل اے 42 ویلی تھری کے تینوں پولنگ اسٹیشنز پر بھی ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی، مسلم لیگ (ن) کے سید شوکت علی شاہ 44 ووٹ لے کر نمایاں رہے، جماعت اسلامی کے سعید احمد خان 20 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

ایل اے 42 ویلی تھری میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 118 تھی جبکہ 65 ووٹرز نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا ، دونوں حلقوں کے سرکاری نتائج کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا۔

 جموں میں  6 ایل اے 39  کے پولنگ اسٹیشن نمبر 02 گورنمنٹ مسلم ہائیر سکینڈر سکول سیدپور کا غیر ختمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ٹوٹل ووٹ181  تھے، صرف 62 ووٹ پول ہوئے،مرانہ پولنگ بوتھ میں ایک بھی ووٹ کاسٹ نہیں ہوا،مسلم لیگ ن کے راجہ محمد صدیق 45 ووٹ لے کرسرفہرست رہے ، پیپلز پارٹی کے چوہدری فخر زمان نے 5 ووٹ حاصل کیے۔

خیبر پختونخواہ سے کشمیری مہاجرین کی نشست حلقہ ایل اے 45 وادی 6 کے انتخابات  کا مکمل نتیجہ آگیا،41 پولنگ  سٹیشن سے پیپیلز پارٹی کے امیدوار عبدالماجد 3448 ووٹ لیکر کامیاب  ہوگئے،مانسہرہ مسلم لیگ ن اور مسلم کانفرنس کئی امیدوار خواجہ دلاور وانی 823 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر  آئے۔

نارووال  کےحلقہ ایل اے 37 جموں 4 کے 185 پولنگ  سٹیشنوں کے غیر حتمی و غیرسرکاری نتائج  مکمل  ہوگئے،پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار مریم جاوید 28664 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ جموں کشمیر یونائٹڈ موومنٹ کے امیدوار عثمان علیم 22827 ووٹ  لے کر دوسرے نمبر پر  رہے،حلقہ ایل اے 37 جموں 4 میں مسلم لیگ ن  مریم جاوید 5837 ووٹوں  سے جیت گئیں۔ 

ایل اے 44 ویلی 5 کے تمام 27 پولنگ سٹیشن کے نتائج ریٹرننگ افسر کیجانب سے جاری کئے گئے،پاکستان مسلم لیگ نون کے احمد رضا قادری 2308 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے،مسلم کانفرنس کی مہر النساء نے 740 ووٹ حاصل کیے،پاکستان پیپلز پارٹی کے راشد اسلام بٹ نے 502 ووٹ حاصل کیئے،جماعت اسلامی کے حنیف منظور ڈار نے 392 ووٹ حاصل کیے۔

 ایل اے 44 ویلی 5 میں ٹرن آؤٹ 58 اعشاریہ 60 فیصد رہا۔ 

ایل اے 32 چکار کے پولنگ سٹیشن نمبر  123 یونین کونسل چناری میں ن لیگ  کے راجہ فاروق حیدر خان 123 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے ، پی پی کے صاحبزادہ اسحاق ظفر 69 ووٹ حاصل کر سکے ، جماعت اسلامی کے  ڈاکٹر مشتاق5 ووٹ لے سکے ۔

 آزاد جموں کشمیر انتخابات حلقہ ایل اے 39 جموں 6 ضلع تلہ گنگ  کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق مسلم لیگ ن کے راجہ صدیق 190 ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر ہیں،  پاکستان پیپلز پارٹی کے فخر الزمان  68 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے، ضلع بھر میں اس نشست کے رجسٹر 1130 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

ایل اے 34 جموں 1 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق  گورنمنٹ ھائی سکول نمبر 1۔ سلانوالی کےپولنگ اسٹیشن پر ن لیگ کے ناصر ڈار 169 ووٹ لیکر کامیاب   ہوگئے،  آزاد امیدوار ریاض احمد نے 78ووٹ حاصل کیے ، اس پولنگ اسٹیشن پر پی پی پی کے امیدوار چوہدری عبد القدیر 2 ووٹ حاصل کر سکے۔

پاکپتن ایل اے 34 جموں ون کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق  گورنمنٹ کالونی ایریا پولنگ اسٹیشن ٹوٹل 109 میں سے 65 ووٹ کاسٹ ہوئے، ن لیگ کے ناصر ڈار نے 39 ووٹ حاصل کرکے میدان مار لیا، استحکام پاکستان کے بلال مختار بٹ نے17 ووٹ حاصل کئے،  پیپلز پارٹی کے چوہدری عبدالقدیر چوہان نے 8 ووٹ حاصل کئے۔

گجرات حلقہ ایل اے 38 جموں 5 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق  مسلم لیگ ن کے امیدوار ذیشان یونس 1476 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر  رہے ، چوہدری محمد اکبر امیدوار مسلم لیگ ق 1323 ووٹ لیکردوسرے نمبر رہے ۔

راولپنڈی  میں ایل اے 43 ویلی 4 کے غیر غیر سرکاری نتیجے کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے حمزہ مجید بزمی 9 ووٹ،پیپلز پارٹی کے جاوید بٹ 28 ووٹ، مسلم لیگ نون کے یاسین لون 24 ووٹ  حاصل کر سکے، پولنگ اسٹیشن نمبر 10 میں 172 میں سے 61 ووٹ  کاسٹ  ہوئے ، مرد ووٹرز کی جانب سے پولنگ سٹیشن نمبر 10 پر کوئی بھی ووٹ پول نہ ہو سکا۔

گوجرانوالہ پولنگ اسٹیشن نمبر 29 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق  مسلم لیگ ن کے چوہدری اسماعیل گجر 94 ووٹ لے کر سرفہرست ، آزاد امیدوار سردار غیاث 22 ووٹ لے کر پیچھے ہیں، گوجرانوالہ پولنگ اسٹیشن نمبر 30کے  غیر حتمی  غیر سرکاری نتیجے کے مطابق سلم لیگ ن کے چوہدری اسماعیل گجر 69 ووٹ لے کر آگے، آزاد امیدوار سردار غیاث 5اتنے ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

بھکر  میں  ایل اے 34 میں  ٹوٹل ووٹوں  کی تعداد 8  رہی ، 3 ووٹ پولنگ اسٹیشن 47، 2 ووٹ حیدر آباد، 2 ووٹ پولنگ اسٹیشن محلہ بنگیال آباد دریا خان،1 ووٹ پولنگ اسٹیشن فاضل  میں کاسٹ کیا گیا ، پی ایم ایل این ناصر حسین ڈار کے امیدوار 8 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

بھکر ایل اے 42   میں ووٹو ں  کی تعداد 4  رہی ،  پولنگ اسٹیشن گورمنٹ  ہائی اسکول کوٹلہ جام میں سید شوکت علی شاہ 4 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، پی ایم ایل این امیدوار وں کے مقابلے میں کوئی بھی امیدوار ووٹ حاصل نہ کر سکا،

راولپنڈی میں  ایل اے 43 ویلی 4 پولنگ اسٹیشن نمبر 6 میں پاکستان مسلم لیگ ن کے یاسین لون 70 ووٹ لے کر سب سے آگے ، پیپلز پارٹی کے جاوید بٹ 28 جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے حمزہ مجید بزمی 25 ووٹ حاصل کر سکے ،218 ووٹوں میں سے 131 ووٹ پول کیئے گئے ، پولنگ سٹیشن نمبر چھ پر مرد ووٹرز کی جانب سے کوئی بھی ووٹ پول نہ ہو سکا۔

چونیاں کے پولنگ اسٹیشن 113 حلقہ ایل اے 34 جموں ون میں ٹوٹل 13 ووٹ کاسٹ ہوئے ، پاکستان مسلم لیگ ن کے ناصر حسین ڈار نے 13 ووٹ حاصل کئے، 

لاہور میں ایل اے 41 ویلی ٹو ون کے نتائج کا فارم  24 جاری کردیاگیا، پولنگ اسٹیشن نمبر 6  گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شاد باغ لاہور  سے آزاد امیدوار صبا دیوان 100ووٹ لیکر آگے، مسلم لیگ ن کے امیدوار عامر شاہ 73ووٹ لیکر پیچھے ، آئی پی پی کے امیدوار سعید ڈار 6 ووٹ  لیکر تیسرے نمبر رہے ۔

لاہور میں   ایل اے 34 جموں ون کےغیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پولنگ اسٹیشن نمبر 99 گورنمنٹ گرلز ہائی سکول فیکٹری ایریا  سے مسلم لیگ ن کے ناصرحسین  ڈار 82 ووٹ لیکر آگے  رہے ، آزاد امیدوار ریاض احمد 80ووٹ لیکر پیچھے جبکہ آئی پی ی بلال مختار بٹ 62 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے ۔

ایل اے 39 جموں 6 پولنگ اسٹیشن نمبر 86  کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری فخر زمان 31 جبکہ مسلم لیگ نون کے راجہ محمد صدیق 18 ووٹ حاصل کر سکے ، 271 ووٹوں میں سے صرف 71 ووٹ پول ہوئے ، مرد ووٹرز کی جانب سے 36 جبکہ خواتین ووٹرز کی جانب سے 35 ووٹ پول کئے گئے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایل اے 34 جموون گورنمنٹ گریجویٹ کالج پولنگ اسٹیشن کا  مکمل رزلٹ  آ گیا جس کے مطابق ایل 34 جموون کے پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار ناصر حسین ڈار 51 ووٹ لے کر کامیاب  ہوگئے ہیں ، پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالقدیر چوہان 4 ووٹ حاصل کر سکے ، بلال مختار بٹ کوئی ووٹ نہ حاصل کرسکے ، محمد سعود مختار 12 ووٹ حاصل کرسکے ،  ایل اے 34 جمو ون میں ٹوٹل 93 ووٹ کاسٹ ہوئے۔

جھنگ میں ایل اے 34 جموں ون 5 پولنگ اسٹیشن کا  مکمل رزلٹ آ گیا ، پاکستان ن لیگ ناصر حسین ڈار 206  ووٹ لے کر آگے، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار  عبدالقدیر چوہان 31ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں ، 

سیالکوٹ کے حلقہ ایل اے 36 جموں 3 کے مزید نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی برتری مسلسل برقرار ہے، فارم 24 کی رو سے مسلم لیگ ن کے احسن رضا 4329 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر پیش پیش ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے احسن اسماعیل گجر 2024 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں ، 22 پولنگ اسٹیشنز کے مجموعی نتائج کے تحت ن لیگ کو پیپلز پارٹی پر 2305 ووٹوں کی بھاری برتری حاصل ہے۔

وزیرآباد حلقہ ایل اے 38 جموں 5 پولنگ اسٹیشن نمبر 94 کے غیر ختمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق  کل  497 ووٹس میں سے  381 ووٹ کاسٹ ہوئے، مسلم لیگ ن کے چوہدری ذیشان 306ووٹ لے کر آگے رہے،  جماعت اسلامی کے عمر صدیق نے  30 ووٹ حاصل کئے، مسلم لیگ ق کے محمد اکبر چوہدری 41 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں،  آزاد امیدوار چوہدری فضل علی  کو 1، مختار احمد کو 1 ووٹ مل سکا،2ووٹ ضائع ہوئے۔

کامونکےآزاد جموں و کشمیر ایل اے 35(ٹو) دندیاں پولنگ اسٹیشن سے (ن)کے امیدوار چودھری اسماعیل گجر 352 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ، منڈی بہائوالدین کے حلقہ ایل اے 38 جموں 5 کے پانچ پولنگ اسٹیشن کی گنتی مکمل  کر لی گئی ، مسلم لیگ ن کے ذیشان علی 349 ووٹ لے کر آگے  ہیں ، جماعت اسلامی کے عمر صدیق 189 ووٹ حاصل کر سکے ۔ 

سرائے عالمگیر پولنگ اسٹیشن نمبر 73  کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق   ق لیگ کے اکبر ابراہیم نے  95 ووٹ حاصل کیے ، سرائے عالمگیر مسلم لیگ ن کے چوہدری ذیشان یونس ٹانڈہ نے 57 ووٹ حاصل کیے، سرائے عالمگیر جماعت اسلامی کے عمر صدیق جرال نے 44 ووٹ حاصل کیے، 

وزیرآباد کے  حلقہ ایل اے 38 جموں 5 پولنگ اسٹیشن نمبر 95 کے غیر ختمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق  کل ووٹس 547  میں سے  189 ووٹ کاسٹ ہوئے، مسلم لیگ ن کے چوہدری ذیشان 117ووٹ لے کر آگے ،جماعت اسلامی کے عمر صدیق 01 ووٹ حاصل کئے، مسلم لیگ ق کے محمد اکبر چوہدری 63 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ،  آزاد امیدوار مختار احمد 1ووٹ حاصل کر سکے ،  پی پی پی کے راجہ شاہد اقبال نے   6 ووٹ حاصل کئے۔

حلقہ ایل اے-35 جموں-II پسرور سے8پولنگ کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق چودہری اسماعیل گجر مسلم لیگ ن 996ووٹ کے ساتھ پہلے نمبرپر رہے ، چوہدری عبد القدیر گجر استحکام پارٹی کے 316ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، 

گجرات  کے حلقہ ایل اے 38 جموں 5 میں  اب تک 26 پولنگ سٹیشن کا غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق  مسلم لیگ ن کے امیدوار ذیشان یونس 2838 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر  رہے ، چوہدری محمد اکبر امیدوار مسلم لیگ ق 2439 ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے ۔

یہ بھی پڑھیں :لال گلیشیئر کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ!روڈ ہر قسم کی آمدورفت کیلئےعارضی طور پر بند