راجن پور: سویاں کھانے سے بچہ جاں بحق، 37 افراد ہسپتال منتقل،4کی حالت تشویشناک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)راجن پور کے علاقے عمرکوٹ میں مبینہ طور پر سویاں کھانے سے ایک بچہ جاں بحق ہو گیا جبکہ 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر سویاں کھانے سے ایک ہی خاندان کے 37 افراد کی حالت غیر ہوئی تھی، بعدازاں 30 متاثرین کو ڈسٹرکٹ ہسپتال اور 7 کو ٹی ایچ کیو روجھان منتقل کیا گیا،متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سویاں کھانے کے بعد تمام افراد کی حالت غیر ہوئی۔
پولیس واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمرانٹرن شپ 2026 میں طلبا و طالبات کیساتھ خصوصی نشست