ناراض ہو کر سسرال جانیوالی حاملہ بیوی کو شوہر نے گلا کاٹ کر مار دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں شوہر نے سسرال جا کر 7 ماہ کی حاملہ ناراض بیوی کو کمرے میں بند کرکے چاقو سے پے درپے وار کرکے اس کا گلا کاٹ کر موت کے گھات اتار دیا۔
اترپردیش کی مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شنکر نے اپنی بیوی سپنا کو اس کے بہنوئی کے گھر آکر ملنے کے بہانے بلایا، سپنا 5 ماہ سے اپنی بہن کے گھر میں مقیم تھی اور شوہر کے ساتھ ناراضی چل رہی تھی۔روی شنکر اور سپنا کی جنوری میں شادی ہوئی تھی اور چند دنوں بعد وہ ناراض ہوکر اپنی بہن کے گھر چلی گئی تھی، تاہم آج صبح ملزم اپنی بیوی کو مکان کی پہلی منزل پر ایک کمرے میں لے جاکر دروازہ بند کردیا، چند لمحوں بعد وہاں سے چیخ و پکار کی آوازیں سنائی دینے لگیں۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ سپنا اپنے شوہر کے سامنے رحم کی اپیلیں کرتی رہی مگر اس نے بے رحمی سے اس پر چاقو سے حملہ کیا، پولیس کے مطابق ملزم نے پہلے اس کا گلا کاٹا اور پھر متعدد چاقو کے وار کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔تاہم سپنا کی بہن اور دیگر رشتہ داروں نے دروازہ کھولنے کی کوشش کی تو وہ اندر سے بند تھا، جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی، جو موقع پر پہنچی اور دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی تو کمرے میں سپنا کی خون میں لت پت لاش پڑی تھی، جبکہ روی شنکر بھی وہیں موجود تھا جس کو پولیس نے موقع سے گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن لے گئی۔مقتولہ سپنا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فاسٹ بالر جسپریت بمرا کی ایشیاء کپ میں شرکت، شکوک و شبہات پیدا ہونے لگے