شمالی وزیرستان میں جرگہ، قبائلی عمائدین کا پاک فوج کا ساتھ دینےکا اعلان

Aug 02, 2025 | 20:17:PM
شمالی وزیرستان میں جرگہ، قبائلی عمائدین کا پاک فوج کا ساتھ دینےکا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شمالی وزیرستان کے مشران و  عمائدین نے قیام امن اور  فتنہ الخوارج کے خاتمے کیلئے پاک فوج کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔

شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں میں پاک فوج کے تعاون سے اہم قبائلی جرگے کا انعقاد ہوا جس میں قبائلی مشران اور  عمائدین نے شرکت کی۔

جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل عادل افتخار  وڑائچ بطور  مہمان خصوصی جرگہ میں شریک ہوئے،انہوں نےقبائلی عوام کی قربانیوں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں مکمل امن کیلئے قبائلی مشران کاکردار کلیدی ہے۔ 

شرکا ءنے سیکیورٹی فورسز  اور  شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فتنہ الخوارج اور شر پسند عناصر کے خلاف پاک فوج کی زیرو ٹالرنس پالیسی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور اس سلسلے میں حکام کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

قبائلی مشران و عمائدین نے علاقے میں تعلیم، صحت اور خصوصاً بچیوں کی تعلیم کے لیے کی جانے والی کوششوں پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ وہ ان مثبت اقدامات کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پاک فوج میں جدید ہیلی کاپٹر شامل، فیلڈ مارشل کا آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان